سطحوں کو صاف اور جراثیم کُش کریں

 اکثر چھونے والی سطحوں کو روزانہ صاف اور جراثیم کش کریں۔  اس میں ٹیبلز ، ڈورنوبس ، لائٹ سوئچز  کاونٹٹپس ، ہینڈلز ، ڈیسک ، فون ، کی بورڈ ، بیت الخلا ، نل ، اور ٹب شامل ہیں۔

 اگر سطحیں گندی ہوں تو ان کو صاف کریں: جراثیم کش سے قبل ڈٹرجنٹ یا صابن اور پانی کا استعمال کریں۔

صاف اور جراثیم کش کیسے کریں

صفائی

 صابن اور پانی کا استعمال کرتے ہوئے سطحوں کو صاف کریں۔  معمول سے چھونے والی سطحوں کی صفائی بار بار کریں۔ ذیادہ چھونے والی سطحوں میں شامل ہی میزیں ، ڈورنوبس ، لائٹ سوئچز ، کاونٹٹپس ، ہینڈلز ، ڈیسک  فون کی بورڈ ، بیت الخلا ، نل ، ڈب، وغیرہ۔

جراثیم کشی

 اْس جگہ یا چیز کو صابن اور پانی یا کسی اور صرف سے صاف کریں اگر یہ گندا ہے۔  اس کے بعد ، گھریلو جراثیم کش استعمال کریں۔ پانی ملا گھریلو بلیچ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اگر وہ سطح کے لیے مناسب ہو۔

اس بات کا یقین کرنے کے لیے پروڈکٹ چیک کرلیں  کہ اس کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ پہلے کی نہیں ہے ۔ مناسب مقدار میں پانی میں ملایا ہوا گھریلو بلیچ کورونا وائرس کے خلاف موثر ثابت ہوگا۔ طریقہ کار اور مناسب وینٹیلیشن کے لئے پروڈکٹ بنانے والے کی ہدایات پر عمل کریں۔  گھریلو بلیچ کو کبھی بھی امونیا یا کسی اور صافائی کرنے والے  کیمیکل کے ساتھ نہ ملائیں۔

بلیچ  کا محلول بنانے کے لیے پانچح چمچے(ایک تھا ئی حصہ) بلیچ فی گیلن پانی میں  مکس کریں۔

یا

چار چائے کے چمچے فی چوتھائی گیلن پانی میں۔

الکحل محلول کم از کم ستر فیصد الکحل  کی مقدار کے ساتھ ہو

نرم سطحیں
 نرم سطحوں جیسے کارپٹڈ فرش، دریاں ، اور چٹائیوں کے لئے صابن اور پانی کا استعمال کرتے ہوئے ان سطحوں کو صاف کرے یا کسی موزوں کلینر سے صاف کریں۔ اگر ممکن ہو تو مینوفیکچرر (صنعت کار) کی ہدایات کے مطابق لانڈری کی اشیاء استعمال کریں۔

الیکٹرانکس

 الیکٹرانکس جیسے میز ، ٹچ اسکرینز ، کی بورڈ اور ریموٹ کنٹرول۔ الیکٹرانکس پر آسانی سے صاف ہو جانے والا کور لگائے جاسکتے ہیں۔ صفائی اور جراثیم کشی کے لئے  الیکٹرانکس مینوفیکچرر (صنعت کار) کی ہدایت پر عمل کریں۔

 اگر ہدایات نہیں ہے تو ، جراثیم کش یا الکحل  سےتر پوچھا یا کم سے کم 70فیصد الکحل پر مشتمل سپرے استعمال کریں۔   صافائی اور جراثیم کشی کے بعد سطح کو اچھی طرح سے خشک کریں۔

لانڈری

 کپڑے ، تولیے ، چادریں اور دیگر اشیاء کے لئے مینوفیکچرر (صنعت کار) کی ہدایات کے مطابق اشیاء دھوئیں۔ مناسب گرم ترین پانی استعمال کریں اور دھونے کے بعد اشیاء کو مکمل خشک کریں۔ بیمار شخص کے گندے کپڑے دھوتے وقت ڈسپوز ایبل دستانے پہنیں۔ بیمار شخص کے گندے کپڑوں کو دوسرے لوگوں کی اشیا کے ساتھ دھویا جاسکتا ہے۔ گندے کپڑوں کو مت ہلائیں۔ کپڑوں کی ٹوکری، ٹب، اور بستوں کو  اوپر دی گئی رہنمائی کے مطابق صاف اور جراثیم سے پاک کریں۔ دستانے ہٹائیں اور اسی وقت ہاتھ دھوئیں۔

ہاتھ ہر وقت صاف رکھیں

 اپنے ہاتھوں کو کثرت سے 20 سیکنڈ تک صابن اور پانی سے دھوئے۔ دستانے ہٹانے کے بعد اور بیمار شخص سے رابطے کے فورن بعد ہمیشہ دھوئے۔

ھینڈ سینیٹائیزر: اگر صابن اور پانی آسانی سے دستیاب نہ ہوں اور ہاتھ نمایاں طور پر گندا نہ ہوں تو ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں جس میں کم از کم 60٪ الکحل ہو۔  تاہم ، اگر ہاتھ نمایاں طور پر گندے ہیں تو  ہمیشہ صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئے۔

 ہاتھ صاف کرنے کے اضافی اہم اوقات میں شامل ہیں

  ناک صاف کرنے، کھانسی ، یا چھینکنے کے بعد

 بیت الخلا کے استعمال کے بعد

 کھانا کھانے سے پہلے یا کھانا تیار کرنے سے پہلے

جانوروں یا پالتو جانوروں کے ساتھ رابطے کے بعد

 کسی اور شخص کی معمول کی دیکھ بھال کرنے سے پہلے اور بعد میں جسے مدد کی ضرورت ہوتی ہے جیسے ایک بچہ۔

 بغیر دھوئے ہوئے ہاتھوں سے اپنی آنکھوں ، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کریں۔