تنہائی اور قرنطینہ صحت عامہ کے ایسے طریقے ہیں جو لوگوں کی حفاظت کے لیے استعمال ہوتے ہیں، اس میں لوگوں کو خطرہ والے افراد ( جن کو متعدی بیماری ہے یا ہوسکتی ہے) کے رابطہ سے دور  رکھا جاتا ہے۔

قرنطینہ اور تنہائی ( آیسولیشن) میں کیا فرق ہے؟

قرنطینہ

  قرنطینہ کا استعمال کسی ایسے شخص کو دوسروں سے دور رکھنے کے لئے کیا جاتا ہے جس کو کوویڈ ۱۹ کا سامنا کرنا پڑا ہو۔  کوئی شخص جو خود ہی الگ ہوجاتا ہے اور دوسروں سے الگ رہتا ہے ، اور وہ اپنے گھر یا موجودہ جگہ سے باہر کی نقل و حرکت کو محدود کرتا ہے۔  ہوسکتا ہے کہ کوئی شخص لا علمی میں  اس وائرس کا شکار ہوا ہو مثال کے طور پر ، معاشرے میں سفر کرتے ہوئے یا باہر جاتے ہوئے، یا وہ علامات کو محسوس کیے بغیر ہی وائرس کا شکار ہوسکتا ہے۔ قرنطینہ کوویڈ ۱۹کے مزید پھیلاؤ کو محدود کرنے میں مدد کرتا ہے۔

(تنہائی (آئیسولیشن

 تنہائی بیمار لوگوں کو صحت مند لوگوں سے الگ کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔  جو لوگ تنہائی میں ہیں انہیں گھر ہی رہنا چاہئے۔  گھر میں کوئی بھی بیمار شخص کسی مخصوص بیڈروم یا جگہ میں رہ کر اور علاہدہ باتھ روم (اگر ممکن ہو تو) استعمال کرکے اپنے آپ کو دوسروں سے جدا کرے۔