کوویڈ ۱۹ سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر




کویڈ ۱۹ پھیلنے کے دوران آپ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لئے اقدامات کرسکتے ہیں۔ یہ وائرس بنیادی طور پر  ایک شخص سے دوسرے شخص تک پھیلتا ہے۔  حالیہ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ لوگ جو متاثرہ ہیں لیکن علامات نہیں رکھتے ہیں وہ بھی کویڈ ۱۹کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔

عامۃ الناس کو باور کرایا جاتا ہے کہ وه باہر کم جائیں اور سماجی سرگرمیاں جیسا کہ کھانے پر اکھڻے ہونے یا دیگر اجتماعات میں کمی لائیں، اور جس قدر ممکن ہو دیگر افراد کے ساتھ میل جول کے وقت مناسب فاصلہ رکھیں۔

ہمہ وقت سخت شخصی اور ماحولیاتی حفظا ِن صحت برقرار رکھنا انفیکشن کے خلاف شخصی تحفظ اور کمیونڻی میں بیماری کے پھیلاؤ کے حوالے سے کلید ہے 

سانس اور سینے کی بیماری میں مبتلا مریض اگر اپنے منہ کو سرجری میں استعمال ہونے والے ماسک سے ڈھانپ لیں تووه بیماریوں کے پھیَلاو کو روکنے میں موثر کردار ادا کرتے ہیں۔ایسے وه مریض جن میں بیماری کی نہایت کم علامات ہیں، انکے لئے بھی ضروری ہے کہ وه اپنے منہ کو سرجری میں استعمال ہونے والے ماسک سے ضرورڈھانپیں۔

عوامی ذریعہ نقل و حمل اختیار کرتے وقت یا پُرہجوم مقامات پر ڻھہرتے ہوئے سرجیکل ماؤس پہن لیں۔ یہ اہم ہے کہ ماسک کو درست طریقے سے پہنا جائے، جس میں شامل ہے کہ ماسک کو پہننے سے قبل اور اتارنے کے بعد ہاتھ کی صحت کا خیال رکھا جائے۔

ہاتھوں کی صفائی کثرت سے کریں، بالخصوص منہ، ناک یا آنکھوں کو چھونے سے قبل؛ کھانے سے قبل؛ ڻوائلٹ استعمال کرنے کے بعد؛ عوامی تنصیبات جیسا کہ ہینڈ ریلز یا دروازے کی نابز کو چھونے کے بعد؛ یا جب کھانسنے اور چھینکنے کے بعد ہاتھ تنفسی رطوبات سے آلوده ہوں۔

ہاتھ صابن اور پانی کے ساتھ دھوئیں اور صابن کو کم از 20 سیکنڈ تک ہاتھوں پر ملیں۔ ہاتھ دھونے کے بعد صرف اور صرف ڻشو پیپر یا کاغذ کے تولئے سے صاف کریں۔ اس بات کا بھی خیال رہے کہ ہاتھ دھونے کے بعد پانی کے نلکے کو ہاتھ سے ہرگز بند نہیں کریں بلکہ اسکے لئے ڻشو پیپر یا کاغذ کے تولئے کا استعمال کیا جائے۔ صاف پانی کی عدم موجودگی کی صورت میں %80-70 الکوحل پر مبنی ہینڈ واش استعمال کرنا، ہاتھ صاف کرنے کا ایک موثر طریقہ ہو سکتا ہے۔

چھینکنے اور کھانسنے سے قبل اپنے منہ، ہاتھ ڻشو پیپر سے ڈھانپ لیں۔ آلوده ڻشوؤں کو ڈھکن والی ردی کی ڻوکری میں تلف کریں، پھر اچھی طرح سے ہاتھ دھوئیں۔

 نکاسی کے پائپوں کو درست حالت میں رکھیں ہفتے میں اندازاً ایک مرتبہ ہر ڈرین آؤٹ لیٹ – ڻریپس کے اندر تقریباً آدھ لیڻر پانی انڈیلیں تاکہ ماحولیاتی حفظان صحت کو یقینی بنایا جا سکے

 ڻائلٹ استعمال کرنے کے بعد، جراثیموں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فلشنگ سے قبل ڻائلٹ کے ڈھکن کو گرا دیں

اگر تنفسی علامات محسوس ہوں تو، سرجیکل ماسک پہن لیں، کام پر جانے سے سکول میں کلاس میں حاضری سے اجتناب برتیں، پرہجوم مقام پر جانے سے گریز کریں اور فوری طور پر طبی مشاورت طلب کریں۔