چہرہ کا ماسک

ماسک پہننے سے ہم خود کو محفوظ رکھتے ہیں اور وبا کو دوسرے افراد تک پھیلانے سے روکتے ہیں۔ چہرے کا ماسک ناک اور منہ کو ڈھانپتا ہے۔ یہ مائعات اور بڑے ذراتی قطروں کے خلاف ایک مادی رکاوٹ فراہم کرتا ہے۔ ایک جراحی ماسک ( ماسک) عام استعمال کئے جانے والے چہرے کے ماسک کی ایک قسم ہے۔زیادہ تر ماسکس تین پرت والا ڈیزائن اپناتے ہیں جس میں ایک بیرونی سیال روک پرت شامل ہوتی ہے، ایک درمیانی پرت جو جراثیم کیلئے رکاوٹ ہوتی ہے، اور ایک اندرونی نمی کو جذب کرنیوالے پرت۔ درج بالا افعال کے بغیرگھر پر کپڑے کے بنے ماسک بھی استعمال کیے جا سکتےہیں کیونکہ یہ پہننے والے کے تنفسی قطروں کی منتقلی کو روکتا ہے اور کوویڈ ۱۹ کے پھیلاؤ کو روکنےمیں مدد کرتا ہے۔

ماسک کیوں پہننا چاہیئے

خود کو بچانے کے لئے: جب ہمیں سانس کے انفیکشن کے حامل ایک فرد کا خیال رکھنے کی ضرورت ہو؛ یا جب ہم انفلوئنزا کے وبائی یا مرض کے بڑھے ہوئے سیزن میں ہسپتال یا کلینکس کا دورہ کریں؛

دوسروں کو انفیکشن کے پھیلاؤ سے بچانے کے لئے: جب ہمیں سانس کی علامات ہوں، جیسے بخار، ناک کا بہنا، کھانسی یا چھینک۔